آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

شمالی کوریا پر پابندی جاری رہے گی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا پر پہلے سے عائد کی گئی پابندیاں جاری رہیں گی۔

مسٹر ٹرمپ نے اتوار کو شمالی کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ میٹنگ کے بعد کہا،“ میری خواہش ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف عائد کی گئی پابندیاں ہٹالی جائیں لیکن یہ ابھی ہٹائی نہیں جائیں گی۔” انھوں نے صحافیوں سے کہا،“ پابندیاں جاری ہیں اور میں انھیں ہٹائے جانے کے تئیں پرجوش ہوں اور میں اس ملک پر پابندی کو پسند نہیں کرتا لیکن فی الحال یہ جاری رہیں گی۔”

مسٹر ٹرمپ نے کہاکہ آنے والے دنوں میں امریکہ اور شمالی کوریا کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ ہوگی اور اس وقت پابندیوں کا معاملہ ہمارے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔ بات چیت کے دوران کچھ بھی ہو سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم پابندیوں کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close