دلی نامہ

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن میں بجٹ 21-2020 پیش

’آپ‘ نے کی نارتھ ایم سی ڈی کمشنر کی جانب سے بڑھائے گئے ٹیکس کی مخالفت

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
شمال دہلی میونسپل کا رپوریشن کا سال 2020-21 کے بجٹ کاتخمینہ پیش کیا گیا۔ اسٹیندنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ا ٓج نارتھ ایم سی ڈی کی کمشنر ورشا جو شنی نے تخمینہ بجٹ پیش کیا۔ جس میں انہوں نے پرا پرٹی کی شرحوں میں سالانہ 2 فیصد اور اصلاحات ٹیکس اور بزنس ٹیکس کی شکل میں نیا ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین جے پرکاش کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں حکمراں جماعت، اپوزیشن ’آپ‘ اور کا نگریس کے تمام کو نسلراور نارتھ ایم سی ڈی کے تمام افسران موجود تھے۔

کمشنر کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ میں اضافہ ٹیکس کی اپوزیشن لیڈرسرجیت سنگھ پوار نے مخالفت کی۔ پوار نے کہاکہ گزشتہ سال ایوان کے لیڈر تلک راج کٹاریہ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ بی جے پی دہلی میں کسی بھی نئے ٹیکس میں اضافے کے خلاف ہے۔ لیکن آج وہی بی جے پی دہلی میں بیک ڈور سے کارپوریشن کے ذریعہ عوام پر ٹیکس کا اضافی بوجھ ڈال رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کارپوریشن میں کسی بھی طرح کے نئے ٹیکس میں اضافے کے خلاف ہے اور ہم اس کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمشنر کو ٹیکسوں کے نرخوں میں اضافے کے بجائے ٹیکس کے دائرہ میں اضافہ کر نا چا ہئے تھا،جس سے ٹیکس سے چھوٹی ہوئی جا ئدادیں ہیں انہیں ٹیکس کے دائرے میں لاتے تا کہ کارپوریشن کی آمدنی ہو تی۔سر جیت سنگھ پوار نے کہا کہ اگر کارپوریشن اپنی آمدنی کے وسائل پر صحیح طریقے سے کام کرتی ہے تو وہ خود کفیل ہوسکتی ہے، لیکن میونسپل کمشنر نے آمدنی کے ذرائع پر کوئی مثبت کامیابی حاصل کرنے کے بجائیپوار ٹھیکرا دہلی حکومت پر پھوڑ دیا ہے، جو ان کا بی جے پی کے ساتھ ساز بازکا اشارہ ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 2007 سے دہلی کی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی حکمراں ہے، لیکن آج تک وہ کارپوریشن کو لال فیتا شاہی اور بدعنوانی سے آزاد نہیں کر سکی ہے۔ جبکہ دوسری جانب دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال ہیں جو ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے مقابلے اچھی اسکیموں کے تحت دہلی کے عوام کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، جو ایک قابل ستائش قدم ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close