تازہ ترین خبریںدلی نامہ

اوتار سنگھ نارتھ ایم سی ڈی کے بلا مقابلہ میئر منتخب

یوگیش ورما ڈپٹی میئر منتخب، جے پرکاش، آدیش گپتا اور ’آپ‘ کے رویندر بھاردواج اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن منتخب

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کی کمان پہلی مرتبہ سردار کے ہاتھ آئی ہے۔ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن میں آج میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے تین ارکان کا انتخاب عمل میں آیا۔ جس میں بلامقابلہ اتفاق رائے سے سیول لائنس سے کونسلر سردار اوتار سنگھ میئر اور اشوک وہار سے کونسلر یوگیش ورما ڈپٹی میئر منتخب کرلئے گئے۔ وہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کے تین ارکان کےلئے بی جے پی کے کونسلر جے پرکاش، سابق میئر آدیش گپتا اور عام آ دمی پارٹی کے کونسلر رویندر بھاردواج منتخب کر لئے گئے۔ کانگریس کی کو نسلر پریرنا سنگھ نے استینڈنگ کمیٹی کے ممبر کےلئے نام داخل کیا تھا لیکن اکثریت نہ دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا، جس سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ دہلی میں بھلے ہی کانگریس اور آپ کا اتحاد نہ ہوسکا ہو لیکن نارتھ ایم سی ڈی میں ان کا اتحاد نظر آیا۔

نو منتخب میئر اوتار سنگھ نے کہا کہ صفائی، تعلیم اور صحت کے لئے کام کرنا ان کی ترجیح ہوں گی۔ ساتھ ہی کارپوریشن کو مالی طور پر خود کفیل بنانے کی سمت میں کام کیا جائے گا اور جاری منصوبوں پر تیزی سے کام کیا جائے گا۔ ڈپٹی میئر کے عہدے پر منتخب ہوئے یوگیش ورما نے کہا کہ وہ میئر کا تعاون کریں گے اور ٹیم کی روح سے سب کے ساتھ مل کر کارپوریشن کے مفاد میں کام کریں گے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر انل لاکڑا، کانگریس کے لیڈر مکیش اگروال اور ہاؤس کے لیڈر سمیت تمام ممبران نے میئر ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے نو منتخب ممبران کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی وہ نگرنگم کو بہتر چلا نے اور عوام کی فلاح و بہبود کےلئے کام کریں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close