اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ششی تھرور نے کی سفارش، کیرالہ کے ماہی گیروں کو ان کی بہادری کے لیے ملے نوبل امن

کانگریسی ممبر پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے کیرالہ میں گزشتہ سال آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران امدادی راحت رسانی کے کاموں میں متعدد لوگوں کی جان بچانے کے لئے کیرالہ کے ماہی گیروں کو نوبل امن انعام دیئے جانے کی سفارش کی ہے۔

مسٹر تھرور نے ناروے کی نوبل کمیٹی کے چیئرمین کو مکتوب ایک خط میں کہا ہے ’’جس وقت وہ سانحہ اپنی انتہائی حد پر تھا اس وقت ریاست کے کئی ماہی گیروں کے تنظیموں سے وابستہ لوگوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ریلیف اور راحت کاموں میں حصہ لے کر بہت سے مقامی باشندوں کو بچایا‘‘۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے ’’ان ماہی گیروں نے اپنی کشتیوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لے جا کر اپنے تجربات اور مقامی حالات کی بنیاد پر کئی مقامی لوگوں کو بچا لیا اور ان کی محنت سے سینکڑوں لوگوں کو زندگی ملی۔ ملک کے مختلف حصوں میں اقتصادی اور سماجی طور پر پسماندہ حصوں کی ماہی گیر نمائندگی کرتے ہیں اور کیرالہ کے ماہی گیروں کو اسی حالت میں رہ رہے ہیں‘‘۔

مسٹر تھرور نے کہا کہ کیرالہ کے ماہی گیروں کے تمام جرات کی تعریف کی جانی چاہئے کیونکہ ان کی وجہ سے بہت سے افراد کو زندگی ملی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close