تازہ ترین خبریںفلمی دنیا

شبانہ اعظمی کی ماں و مشہور تھیٹر آرٹسٹ شوکت کیفی کا انتقال

ماضی کی مشہور تھیٹر آرٹسٹ اور اداکارہ شوکت کیفی کا 93 سال کی عمر میں جمعہ کی شام کو انتقال ہو گیا۔ وہ کئی صحت کے مسائل سے دوچار رہی تھیں۔ حال ہی میں انہیں ممبئی کے ہیکوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ علاج کے بعد انہیں گھر لایا گیا، جہاں دو دن بعد ان کا انتقال ہو گیا۔

شوکت کیفی مشہور شاعر اور نغمہ نگار کیفی اعظمی کی بیوی تھیں۔ ان بیٹی شبانہ اعظمی مشہور اداکارہ اور نغمہ نگار جاوید اختر کی بیوی ہیں اور بیٹا بابا اعظمی ایک اداکار ہیں۔ شوکت کیفی نے ہندی سنیما کی کئی فلموں میں اداکاری کی، جن میں نینا، مارکیٹ، امراؤ جان ادا، سلام بامبے وغیرہ شامل ہیں۔ سال 2002 میں شوہر کیفی اعظمی کے انتقال کے بعد انہوں نے ایک خود نوشت لکھی تھی اور اس کو ایک پلے میں بھی تبدیل کیا تھا جس کا نام ‘کیفی اور میں’ تھا۔ کیفی اعظمی کی چوتھی برسی پر اس پلے کا پریمیئر ہوا تھا۔ سال 2006 میں ممبئی میں ہوئے اسپلے میں جاوید اختر اور شبانہ اعظمی نے پرفارم کیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close