اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شبانہ اعظمی سوائن فلو میں مبتلا، اسپتال میں داخل

مشہوراداکارہ شبانہ اعظمی کو سوائن فلو ہوگیا ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ پچھلے ماہ سوائن فلو میں مبتلا ہوگئے تھے، جن کا دہلی کے ایمس اسپتال میں علاج ہوا تھا۔

یہاں ایک اسپتال میں داخل شبانہ اعظمی نے کہا کہ سردی زکام ہونے پر انہوں نے جانچ کرائی جس کے بعد سوائن فلو ہونے کی تصدیق ہوئی۔انہوں نے مزاحیہ لہجے میں کہا ،’’میں کسی سوائن کے رابطے میں نہیں آئی ،پھر بھی مجھے سوائن فلو ہوگیا۔خیر،بہت مشکل سے مجھے آرام اور اپنا خود احتساب کرنے کا وقت ملا ہے۔‘‘ اداکارہ نے کہا،’’اسپتال میں داخل ہونا میرے لئے زبردستی بریک لینے جیسا ہے۔ میری صحت میں تیزی سے بہتری ہو رہی ہے۔‘‘

میڈیا ذرائع کی مانیں تو ملک میں اس بیماری سے گزشتہ ہفتہ 86 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 312 پہنچ گئی ہے۔ ایسا بھی بتایا جاتا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں 9 ہزار سے زیادہ لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں۔

شبانہ اعظمی مشہور شاعر کیفی اعظمی کی بیٹی ہیں اور مشہور نغمہ نگار جاوید اخترکی بیوی ہیں۔ محترمہ اعظمی نے سال 1973میں شیام بینیگل کی فلم انکر سے فلم انڈسٹری میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔اس فلم کےلئے انہیں بہترین اداکارہ کے نیشنل ایوارڈ سے نوازہ گیا تھا۔اس کے انہیں ارتھ،کھنڈہر،پار جیسی فلموں کےلئے بھی نیشنل ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ارتھ،نشانت،انکر،اسپرش،منڈی،معصوم وغیرہ فلموں میں انہیں بے مثال اداکاری کی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close