اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شاہین باغ معاملہ: سنجے ہیگڑے مذاکرات کار مقرر، اگلی سماعت 24 فروری کو

سپریم کورٹ نے دہلی کے شاہین باغ مظاہرین کو وہاں سے ہٹانے پر راضی کرانے کے لئے پیر کو سینئر ایڈووکیٹ سنجے ہیگڑے کو مذاکرات کار مقرر کیا اور معاملے کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مسٹر ہیگڑے کو اپنے تعاون کے لئے دو مزید افراد کے انتخاب کی اجازت دی۔ تاہم، اس کے لئے مسٹر ہیگڑے نے خود سینئر ایڈوکیٹ سادھنا رام چندرن کے نام کی تجویز کی۔ دریں اثنا عدالت نے درخواست گزاروں بی جے پی رہنمانند کشور گرگ اور امت ساہنی کی درخواست مسترد کردی کہ عدالت شاہین باغ مظاہرے کے مقام کو کم از کم ایمبولینسوں اور اسکولوں کی بسوں کی آمد و رفت کے لئے عبوری حکم دے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close