اترپردیشتازہ ترین خبریں

شاہجہاں پور کیس: متأثرہ اور چنمیانند آمنے سامنے، ایس آئی ٹی لے گی آوازوں کا نمونہ

سابق مرکزی وزیر سوامی چنیمانند کے خلاف عصمت دری کے معاملے میں جانچ کررہی ایس آئی ٹی متأثرہ، بلیک میل کے الزام میں گرفتار متأثرہ کے تینوں دوستوں اور چنمیانند کو لے کر شاہجہاں پور سے آج راجدھانی لکھنؤ پہنچ گئی جہاں ان تمام کے آوازوں کے نمونے لئے جائیں گے۔

لکھنؤ کے فورنسک لیباروٹری میں پانچوں کے آوازوں کے نمونے لئے جائیں گے جس کا وائرل ہوئے ویڈیو سے جانچ کی جائی گی۔ آواز کے نمونے لینے کے لئے پانچوں کو لکھنؤ میں واقع لیبوریٹر لےجانے کے لئے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کورٹ کی اجازت کی عرضی چار اکتوبر کو جیل انتظامیہ تک پہنچا دیا گیا تھا۔

عصمت دری اور رنگداری معاملے کی جانچ میں وائرل ویڈیو اہم ثبوت ہیں۔ ایس آئی ٹی کا دعوی ہے کہ جانچ کے دوران سابق مرکزی وزیر چنمیا نند، طالبہ اور تینوں نوجوانوں نے ویڈیوں میں اپنی موجودگی کو قبول کیا ہے۔ فورنسک لیبوریٹری کی جانب میں بھی ویڈیو صحیح پائے گئے ہیں۔ ان میں ٹیمپرنگ یا ایڈیٹنگ کی بات سامنے نہیں آئی ہے لیکن جو آواز ان ویڈیو کلپ میں ہے وہ ملزموں کی ہی ہے اسے ثابت کرنے کے لئے ان کا وائس سنیپل ٹیسٹ ہونا ضروری ہے۔ تاکہ ایس آئی ٹی اپنی جانچ صحیح بتاتے ہوئے ہائی کورٹ میں اپنا موقف رکھ سکے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close