تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

شام میں امریکی ہوائی حملے میں 70 عام شہری ہلاک

شام کے مشرقی علاقے میں منگل کو امریکی قیادت والے سلامتی فورس کے ہوائی حملوں میں 70 عام شہری ہلاک ہوگئے اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

ہوائی حملے مشرقی علاقے میں واقع دیر الزور میں بے گھر لوگوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا کرکئے گئے تھے۔ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے مشرقی فرات علاقے میں قبضے میں اضافہ کی وجہ سے ہوائی حملوں میں اضافہ کیا گیا ۔ امریکی حامی شامی ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) کے میڈیا دفتر کے سربراہ مصطفی کے مطابق مشرقی شام کے مشرقی فرات علاقے میں آئی ایس کے خلاف حملوں کے آخری مرحلے پر مہم شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیر الزور کے مشرق دیہات علاقے کے بغوز شہر سے 20000 سے زیادہ عام شہریوں کو نکالے جانے کے بعد ایس ڈی ایف نے مشرقی فرات علاقے میں آئی ایس کے قبضے والے علاقوں میں سنیچر کی رات ہوائی حملے شروع کی تھی۔ اس مہم میں امریکی فوج بھی ایس ڈی ای کے ساتھ مل کر آئی ایس کے قبضے والے علاقے خالی کرانے کی مہم میں مصروف ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close