اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شاردا چٹ فنڈ گھپلہ: راجیو کمار کو جھٹکا، سپریم کورٹ نے گرفتاری پرعارضی روک کو کیا ختم

سپریم کورٹ نے کروڑوں روپے کے شاردا چٹ فنڈ گھپلہ معاملے میں کولکاتا کے سابق پولیس سربراہ راجیو کمار کو سی بی آئی کے ذریعہ گرفتار کرنے پر عائد عبوری پابندی آج ختم کردی۔

جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد گرفتاری پرعبوری پابندی ختم کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ”ہم نے کولکاتا کے سابق پولیس کمشنر راجیو کمار کی گرفتاری پر عبوری روک ختم کردی ہے۔ انہیں سات دنوں کے اندر قانونی چارہ جوئی کرنی ہوگی۔“ سی بی آئی کا الزام ہے کہ مسٹر کمار بڑے سیاسی لیڈروں کو بچانے کے لئے چٹ فنڈ گھپلہ کے حقائق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close