اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ: ای ڈی نے شتابدی رائے سمیت 6 افراد کو جاری کیا نوٹس

شاردا شٹ فنڈ گھوٹالے میں مالی لین دین کی جانچ کر رہی انفوسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ شتابدی رائے اور سابق ممبر پارلیمنٹ کنال گھوش سمیت 6 افراد کو سمن جاری کیا ہے۔

تاہم ممبر پارلیمنٹ شتابدی رائے پارلیمنٹ کے سیشن کے درمیان ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گی۔ آج ای ڈی نے جن لوگوں کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے ان میں شتابدی رائے، کنال گھوش، سجن اگروال، ارندم داس، دیوبرتا سرکار، سدھیر اگروال،شامل ہیں۔ ان لوگوں پرالزام ہے کہ انہوں نے شارداگروپ سے روپے لیے ہیں۔

ایجنسی یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے مالی لین دین کس بنیاد پر کیا گیاہے۔ شتابدی رائے برانڈ ایمبسڈر تھیں، ایجنسی کے مطابق رائے اور کمپنی کے درمیان مختلف مواقع پر بڑے پیمانے پر مالین لین دین ہوئے ہیں۔ ای ڈی یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے یہ لین معاہدے کے مطابق ہوا یا اس سے ہٹ کر کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے حال ہی میں شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی جانچ کے دیگر پہلو پر جانچ شروع کردی ہے۔ اس کیلئے پریڈنسی جیل میں بند شاردا گروپ میں دوسری پوزیشن پر رہ چکی دیب جانی سے پوچھ تاچھ کیا گیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close