Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

بھارت جوڑو یاترا سے راہل گاندھی کی ایمیج کو مل رہی ہے تقویت

(پی این این)
کولم:کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا سے بی جے پی کو پریشانی بڑھ گئی ہے ،لوک سبھا چنائو سے قبل کانگریس کی سیاسی بنیاد کو دوبارہ مضبوط کرنے کے لئے راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا جاری ہے۔ یہ یاترا 13 ریاستوں سے گزرے گی ،اور 3570 کلو میٹر کا سفر طے کرنے بعد اس کا اختتام جموں وکشمیر میں ہوگا۔ اس یاترا کو لیکر کانگریس میں کافی جوش وخروش ہے۔ اس یاترا نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن، دانشور، ادیب وصحافی ، فنکار ودیگر معتبر لوگ شامل ہورہے ہیں جس سے راہل گاندھی ایمج میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
دریں اثناء آج چھٹے دن بھارت جوڑو یاترا راہل گاندھی کی قیادت میںشروع ہوئی۔بھارت جوڑو یاترا میں شریک لوگ ملے قدم، جڑے وطن’ کا نعرہ لگا رہے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہا، ”بھارت جوڑو یاترا جھوٹے وعدوں کی حکومت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ کیرالہ کے لوگوں نے پرجوش طریقے سے اس یاترا کی تائید کی ہے ، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اسے اپنا پیدل مارچ سمجھتے ہیں۔قبل ازیں جمعہ کے روز گاندھی نے کروناگپلی میں اپنی پد یاترا کے اختتام کے بعد روحانی پیشوا ماتا امرتانندمئی دیوی سے ان کے آشرم میں ملاقات کی تھی۔کانگریس کی بھارت جوڑ یاترا  150 دنوں میں 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزرے گی۔ کیرالہ میں 11 ستمبر سے شروع ہونے والی پد یاترا آج الاپوجھا میں داخل ہوگی اور 21 اور 22 ستمبر کو ضلع ایرناکلم سے ہوتی ہوئی 23 ستمبر کو تھریسور پہنچے گی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close