اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سی کے کھنہ کی اپیل، پلوامہ شہیدوں کے خاندانوں کو 5 کروڑ کی مدد دے بی سی سی آئی

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر سی کے کھنہ نے بی سی سی آئی کا نظم دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے ) کو اتوار کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ پلوامہ شہیدوں کے خاندانوں کے لئے کم از کم 5 کروڑ روپے کی مدد کی منظوری دی جائے۔

کھنہ نے سي اوے، بورڈ عہدیداروں اور ریاستی ایسو سی ایشنوں کو خط لکھ کر کہاکہ سی آر پی ایف جوانوں پر ہوئے اس خود کش حملے سے ہم سب دکھی ہیں اور ہم اس دکھ کی گھڑی میں ہندستان کے عوام کے ساتھ اس بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ہم اس حملے میں شہید ہوئے جوانوں کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close