اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سی بی آئی بمقابلہ کولکاتہ پولیس: راج ناتھ نے کی گورنر سے بات، گورنر نے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو کیا طلب

مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ تریپاٹھی سے بات کرکے ریاست کی صورت حال کے سلسلے میں معلومات لی ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق مسٹر تریپاٹھی نے وزیرداخلہ کو اتوار کی شام سے جاری صورت حال کی تفصیل سے اطلاع دی۔ انہوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل اور چیف سکریٹری کو طلب کیا گیا ہے اور ریاست میں پیدا ہوئی صورت کو حل کرنے کےلئے فوری طورپر قدم اٹھانے کو کہا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریاست میں سی بی آئی کے سینئر افسران کے دفتر اور رہائش گاہ پر مرکزی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ وزارت داخلہ کو صورت حال سے متعلق حقائق کی اطلاع ملی ہے اور وہ ریاست کے حالات پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار سے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں پوچھ تاچھ کرنے گئی سی بی آئی ٹیم کے افسران کو کولکاتہ پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ اس کے بعد سی بی آئی اور ریاستی پولیس کےا فسران کے درمیان کافی توتو میں میں ہوگئی تھی۔

اس دوران سی بی آئی کی طرف سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے پیر کو اس معاملے کو سپریم کورٹ میں اٹھاتے ہوئے اس کی سماعت آج ہی کرنے کی اپیل کی لیکن چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ یہ معاملہ اتنا ضروری نہیں ہے کہ اس کی فور طور سماعت ہو۔ مسٹر مہتا نے الزام لگایا کہ کولکاتہ پولیس کمشنر اس گھپلے سے جڑے ثبوتوں کو ختم کرسکتے ہیں تو جسٹس گوگوئی نے کہا کہ وہ اپنے دعوے کی حمایت میں ایسا کوئی پختہ ثبوت پیش کریں اور اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے تو مسٹر کمار کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close