اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سی بی آئی کی شبیہ برقرار رکھنے کے لئے افسران چھٹی پر بھیجے گئے تھے: ارون جیٹلی

وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے دو سینئر افسران کو چھٹی پر بھیجے جانے کو مکمل طور پر درست قرار دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ مرکزی وجیلنس کمیشن (سی وی سی) کی سفارشات پر تفتیشی ایجنسی کی شبیہ برقرار رکھنےکے لئے حکومت نے یہ فیصلہ لیا تھا۔

سپریم کورٹ کی طرف سے مسٹر آلوک ورما کو دوبارہ سی بی آئی ڈائرکٹر کے عہدہ پر تعینات کرنے کے احکامات دیئے جانے کے بعد مسٹر جیٹلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے کیمپس میں نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سی بی آئی کی شبیہ کو برقرار رکھنے کے مقصد سے یہ فیصلہ لیا تھا۔ سی وی سی کی سفارشات پر سی بی آئی کے دو سینئر افسران کو چھٹی پر بھیجا گیا تھا۔ اس معاملہ پر حکومت کا فیصلہ مکمل طور پر قانونی تھا کیونکہ دو افسران آپس میں لڑ رہے تھے۔

حکومت نے مسٹر ورما اور سی بی آئی کے اسپیشل ڈائرکٹر راکیش استھانہ کو چھٹی پر بھیجا تھا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکار کا حکم کسی ایک خاص شخص کے خلاف نہیں تھا۔ مسٹر جیٹلی نے کہا کہ عدالت نے اس معاملہ کو سلیکشن کمیٹی کے پاس بھیج دیا ہے جسے ایک ہفتہ کے اندر اپنا فیصلہ دینا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close