اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما بحال، لیکن ابھی نہیں لے سکیں گے کوئی پالیسی سازفیصلہ

سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر آلوک کمار ورما کو چھٹی پر بھیجنے کے مرکزی ویجلنس کمیشن اور عملے اور تربیت کے محکمہ (ڈی او پی ٹی) کے حکم کو منگل کے روز منسوخ کر دیا۔

چیف جسٹس رنجن گگوئی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے مسٹر ورما کو سی بی آئی ڈائریکٹر کا کام دوبارہ سونپنے کا حکم دیا۔ بنچ نے اگرچہ مسٹر ورما کو فی الحال پالیسی ساز فیصلوں سے دور رہنے کا حکم دیا۔

بنچ کی جانب سے چیف جسٹس نے فیصلہ لکھا تھا، لیکن آج چھٹی پر رہنے کی وجہ سے بنچ کے رکن جسٹس کول نے کورٹ نمبر ایک کے بجائے کورٹ نمبر 12 میں فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close