اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سی بی آئی تنازعہ: ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد آلوک ورما کا استعفی، نیا عہدہ سنبھالنے سے انکار

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹائے گئے مسٹر آلوک ورما نے فائر بریگیڈ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کرتے ہوئے آج استعفی دے دیا۔

سی بی آئی ڈائریکٹر کی انتخابی کمیٹی نے بدھ کی رات ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے انہیں فائر بریگیڈ سروس، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈز کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا تھا۔ مسٹر ورما نے نئی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا اور عملہ جات وزارت کے سکریٹری کو مرسلہ استعفی کہا کہ انہیں آج سے ہی سبکدوش مانا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی کمیٹی نے فیصلے کرنے سے قبل سینٹرل ویجلینس کمیشن کی رپورٹ پر اپنا موقف رکھنے کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی طور پر عدالتی عمل میں مداخلت کی گئی تھی اور پورے عمل کو الٹ دیا گیا جس سے انہیں سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹایا جاسکے۔

مرکزی تفتیشی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ وہ 31 جولائی، 2017 کو ریٹائرمنٹ لے چکے ہوتے اوروہ صرف 31 جنوری 2019 تک سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے پر مقرر کئے گئے تھے۔ انہیں یہ ذمہ داری اس مقررہ مدت کی دی گئی تھی۔ فائر بریگیڈ سروس، سول ڈیفنس، اور ہوم گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کی جو عمرہے اس سے وہ پہلے ہی گزر چکے ہیں۔ لہذا، انہیں آج سے ریٹائر مانا جائے۔

مسٹر ورما نے یہ بھی لکھا ہے کہ بدھ کو کیا گیا فیصلہ ان کے کام کاج کے بارے میں تو اشارہ دیتا ہے لیکن ساتھ ہی اس بات کا بھی ثبوت بنے گا کہ کوئی بھی حکومت کو مرکزی ویجیلینس کمیشن کے ذریعے ایک ادارہ کے طور پر سی بی آئی کے ساتھ کس طرح سلوک کرے گی۔ یہ اجتماعی خور و فکر کا لمحہ ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close