اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سی اے اے: کیرالہ اسمبلی میں ہنگامہ، عارف محمد خان کے خلاف لگا ’واپس جاؤ‘ کا نعرہ

کیرالہ اسمبلی میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس اور یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ(یو ڈی ایف) کے اراکین نے بدھ کو گورنر عارف محمد خان کا راستہ روک کر انہیں خطاب کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔

گورنر عارف خان نے ریاستی حکومت کی طرف سے شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کے خلاف پاس کی گئی تجویز کو غلط ٹھہرایا تھا جس کے خلاف اپوزیشن لیڈرون نے ایوان کے بیچ و بیچ آکر انہیں اسٹیج پر جانے سے روکنے کی کوشش کی۔ مسٹر عارف کان جیسے اسپیکر پی شری رام کرشن، وزیراعلی پنرائی وجین اور وزیر قانون اے کے بلیان کے ساتھ ایوان میں گھسے اپوزیشن اراکین نے بیچ و بیچ آکر نعرے بازی شروع کر کے ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔

اپوزیشن لیڈروں نے دس منٹ سے زیادہ دیر تک ’واپس جاؤ‘ کے نعرے لگائے جس کے بعد مسٹر رام کرشن نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے مظاہرہ کرنے والے اراکین کو ہٹایا اور گورنر کے اسٹیج تک جانےکےلئے راستہ بنایا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close