Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی این سی آرمسلم دنیا

MBBS کی ریفرنس بُک میں تبلیغی جما عت کو رو نا وبا کے لئے ذمہ دار

نئی دہلی ہندوستان میں پچھلے سال کو رو نا وا ئرس کیسو ں کے تیزی سے بڑھنے کے پیچھے تبلیغی جما عت کے مرکز کو ذمہ دار ٹھہرا یا جا رہا تھا ۔ملک کے الگ الگ حصوں میں جماعت سے وابستہ لو گو ں کے انفیکشن ملنے کی وجہ سے ایک مخصوص فرقہ کو وبا پھیلا نے کا ملزم قرار دیا گیا تھا ۔کئی مہینے کے بعد سپریم کو رٹ سے لے کر ہا ئی کو رٹ نے تبلیغیجما عت کو بدنام کر نے کے لئے حکومت اور میڈیا کو آڑے ہا تھو ں لیا تھا ۔اب ایک ایم بی بی ایس کی ریفرنس بُک میں بھی تبلیغی جما عت کے لو گو ں کو ہندوستان میں کور ونا وا ئرس پھیلے کا سبب بتا یا گیا ہے ۔حالانکہ اس پر تنا زع شروع ہو نے کے بعد پبلشرز نے یہ کتاب  واپس لے لی ہے ۔

ایم بی بی ایس سیکند ایئر اسٹوڈینٹس کے لئے ریفرنس بُک ’ایسینشئلس آف میڈیکل ما ئکرو با یو لو جی ‘ میں تبلیغی جما عت کے منفی امیج کے لئے اس کے را ئٹر ۔ڈاکٹر اپوروا شاستری اور ڈاکٹر سندھیا بھٹ نے معافی بھی مانگ لی ہے ۔دو نو ں نے کہا ہے کہ اگر کتاب کے اس حصہ سے کسی کو ٹھیس پہنچی ہے تو انہیں اس پر افسوس ہے ڈاکٹر شاستری نے کہا کہ جیسے ہی یہ ان کی نو ٹس میں لا یا گیا تو انہو ں نے اس پر معا فی مانگی اور پبلشرز نے یہ کتاب وا پس لے لی ہے ۔شاستری نے کہا کہ بدلا ئو اب کتاب کے اگلے ایڈیشن میں ہو گا ۔

اس کتاب میں کو رو نا وائرس کی حالت کو بتا تے ہو ئے کہا گیا ہے کہ دہلی کی نظام الدین میں تبلیغی جما عت کے مر کز کے بعدما رچ 2020   سے ہی ہندوستان میں کو رو نا وائرس وبا کا پھیلا ئو شروع ہوا ،جس کی وجہ سے یو میہ چار ہزار سے زیاد ہ کیس ملے ۔

کتاب میں دئے گئے اس تبصرہ پر اسٹوڈینٹ یو نین  ’اسٹوڈینٹس اسلامک آر گنا ئزیشن ‘ نے کہا کہ وبا کو لے کر اب تک ایسی کوئی اسٹڈی نہیں ہو ئی جس سے ا س دعوہ کی تصدیق ہو کہ کو رو نا وائرس کا پھیلا ئو تبلیغی جما عت کے مرکز کی وجہ سے ہوا ۔

 اس کا مقصد میڈیا کی جا نب سے ایک مخصوص فرقہ کے لئے منافرت پیدا کر نا تھا ۔کتاب کے را ئٹرس نے بھی بغیر حقا ئق کی جانچ کئے اس تبصرہ کو شا مل کر لیا ۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close