تازہ ترین خبریںدلی نامہ

سی اے اے: شرپسند کی فائرنگ میں ہیڈ کانسٹیبل کی موت، ڈی سی پی زخمی، 9 میٹرو اسٹیشن بند

شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں شمال مشرقی دہلی کے گوکل پوری میں پیر کے روز تشدد میں دہلی پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کی موت جبکہ ایک ڈی سی پی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس کے مطابق سی اے اے کی حمایت اور مخالفت کے دوران گوکل پوری میں ہوئی جھڑپوں میں ہیڈ کانسٹبل رتن لال کی موت ہوگئی۔ رتن لال اسسٹنٹ پولیس کمشنر کے دفتر میں تعینات تھے۔ اس کے علاوہ جھڑپوں میں بہت سے پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس دوران شاہدرہ کے ڈی سی پی امت شرما کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ پولیس نے بھیڑ کو قابو کرنے کے لئے آنسو گیس بھی چھوڑی۔ جعفرآباد میں حالات کافی کشیدہ ہیں۔ پٹرول پمپ کو بھی آگ لگانے کی خبر ہے۔ شرپسند عناصر پولیس پر پتھر اور بوتلیں پھینک رہے ہیں اور فائرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ جہاں کشیدہ حالات کے پیش نظر شمال مشرقی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ادھر احتیاط کے طور پر دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے جعفرآباد، موج پور-بابرپر، گوکل پوری، جوہری انکلیو اور شیو وہار میٹرو اسٹیشنوں کے گیٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔ میٹرو ٹرین سروس ویلکم میٹرو اسٹیشن پر ہی ختم کی جا رہی ہے۔ جس سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close