اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت ملک گیر سطح پر ہو: یچوری

مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی (ایم)) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے لوگون سے ملک بھر میں گھر گھر جاکر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کی مخالفت کرنے کی اپیل کی۔

مسٹر یچوری نے یہاں اتوار کی دیر رات ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امت شاہ ہمیں ملک مخالف کہہ رہے ہیں اور ہم پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ لیکن یہی وہ لوگ ہیں جو ایک منقسم کٹر ہندوتو ووٹ بینک کو مضبوط کرنے اور بدامنی اور نفرت پھیلا کر ہندوستان کو چوٹ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ‘‘

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری نے کہاکہ ہمیں پہلے سازش سے ملک کوبچانے کےلئے متحد ہوکر کام کرنا چاہئے اس کے بعد ایک بہتر ملک کی تعمیر کی سمت میں مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے لوگوں سے ایک اپریل س شروع ہونے والے این پی آر کے عمل میں افسران کو کسی بھی قسم کی معلومات اور دستاویز نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

دراصل، سی پی آئی (ایم) کی جانب سے سی اےاے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ایک سے 23مارچ تک ایک ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔ مسٹر یچوری نے غیر -بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار والی سبھی 13ریاستوں کے وزرائے اعلی سے این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close