دلی این سی آر

سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف سماجوادی مسلمانوں کیساتھ

گاندھی پیس فاؤنڈیشن میں منعقدہ روایتی سماجوادی ملن 2020 میں سماجوادی لیڈران کا عزم

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
مرکزی حکومت کی جانب سے ملک میں لا ئے جا رہے قانون سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف سماجوادی فکر و نظریہ کے تمام سماجوادی لوگ مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے کاندھے سے کاندھا ملا کر یہ لڑائی لڑیں گے۔ یہ اعلان روایتی سماجوادی ملن تقریب میں سماجوادی لیڈران نے کیا۔

راجدھانی کے گاندھی پیس فاؤنڈیشن میں نئے سال پر منعقدہ سماجوادی ملن 2020 میں ملک کے مختلف صوبوں سے سماجوادی فکر ونظریہ لوگ جمع ہو ئے۔ اس پرو گرام کی صدارت سینئر سماجوادی لیڈر پرو فیسر راجکمار جین نے کی۔ پرو فیسر راجکمار جین نے اس موقع پر کہا کہ اس پروگرام کی روایت قائم رکھنے والے ہر بھجن سنگھ سدھو اور میونسپل کونسلر راکیش کمار ودیگر تمام سماجوادیوں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد موجودہ حکومت کا سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی شکل میں موجودہ قدم سے جو ہنگامے ہو رہے ہیں ان تمام ہنگاموں میں زیادہ تر غریب، ان پڑھ اور مزدور طبقہ پریشان ہے۔ آج کی مرکزی حکومت فرقہ پرستی کو بڑھاوا دیکر ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کا قول دہراتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ہندو مسلم لڑائی آج تک نہیں ہوئی۔ تاریخ گواہ ہے ہندوستان میں جب بھی لڑائی ہوئی ہے دیسی اور پردیسی کی لڑائی ہوئی ہے۔

پروفیسر راج کمار جین نے کہا کہ چاہے پاکستان ہو یا بنگلہ دیش ہو یہاں کسی نہ کسی تعلق سے ہمارے بزرگوں کا رشتہ جڑا ہوا ہے۔ جامعہ ملیہ کے طلباء و طالبات نے مہاتما گاندھی کے نقش قدم پر چل کر شانتی کے ساتھ جو آندولن شروع کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ میں این آر سی، این پی آر اور سی اے اے کے خلاف اپنا احتجاج درج کراتا ہوں اور جامعہ کے بچوں کی حمایت کرتا ہوں۔ ساتھ اس این آر سی، این پی آر، سی اے اے کے خلاف سماجوادی لوگ مسلمانوں کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر اس لڑائی کو لڑیں گے۔

اس موقع پر ریلوے مزدور سنگٹھن کے مہاسچیو سردار ہر بھجن سنگھ سدھو بی جے پی کی موجودہ سرکار کی ناقص پالیسیوں کے سبب ہندوستان میں جگہ جگہ ہر طبقہ اور ہر مذہب کے لوگ پریشان ہیں۔ پروگرام میں سابق ایم ایل اے ڈاکٹر ہریش کھنّہ، منجو موہن، شفیع دہلوی، ڈاکٹر سنیلم، معروف صحافی رما شنکر، جے بھگوان، تھان سنگھ جوش، سنجے کنوجیا نے بھی سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج درج کرایا۔ آخر میں سمیلن کے کنوینر کونسلر راکیش کمار نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ معزز شرکاء میں اسلام الدین ندیم، شعیب الدین، محمد عاقل ننو، بھیم سین، نوشاد، اے آئی مام سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close