اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سینئر کانگریس لیڈر اور سابق رکن اسمبلی سندر لال تیواری کا انتقال

مدھیہ پردیش کے وندھیانچل کے سینئر کانگریس لیڈر اور سابق رکن اسمبلی سندر لال تیواری کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ 61برس کے تھے۔ان کے اہل خانہ میں ان کی اہلیہ رشمی اور ایک بیٹا سدھارتھ اور ایک بیٹی تنو پریاہے۔ انہوں نے آج یہاں آخری سانس لی۔

صبح گھر پر ہی دل کا دورہ پڑنےکے بعد انہیں یہاں اسپتال لےجایا گیا۔ کچھ دیر کے علاج کے بعد انہیں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دےدیا۔ مسٹر تیواری نے ریوا پارلیمانی حلقے کی لوک سبھا میں نمائندگی کی تھی۔ وہ ریوا کے گڑھ اسمبلی حلقے سے کانگریس کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ پیشہ سے وکیل مسٹر تیواری سینئر آنجہانی کانگریس لیڈر اور سابق رکن اسمبلی شرینواس تیواری کے بیٹے تھے۔ اس خاندان کا وندھیہ کی پوری سیاست میں اچھا اثر مانا جاتا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے سابق رکن اسمبلی اور کانگریس لیڈر سندر لال تیواری کے انتقال پر شدید دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ایک محنتی اور اچھےلیڈر کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سماجوادی نظریے سے جڑے مسٹرتیواری ایک اچھے وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کے سچے نمائندے بھی تھے۔ وہ پارلیمانی ماہر تھے۔ اسمبلی میں مختلف مسئلوں پر ہونے والی بحث میں وہ ایک اچھے اسپیکر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کا انتقال کانگریس پارٹی کے ساتھ ساتھ وندھیہ علاقے کے لئے بھی ناقابل تلافی ہے۔ اس کے ساتھ وزیراعلی نےخدا سے آنجہانی کی روح کو سکون اور سوگوار لواحقین کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر اور طاقت دینے کی دعا کی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close