Khabar Mantra
مسلم دنیا

نوجوانوںکے اندر تعلیمی واصلاحی بیداری پیدا کرناوقت کی ضرورت

دیوبند:جمعیۃ علمائ تحصیل کھتولی کے عہدیداران وکارکنان کی ایک میٹنگ مدرسہ دارالعلوم عزیزیہ سٹھیڑی میں منعقد ہوئی، جس کاآغاز قاری شعیب عالم کی تلاوت سے ہوا۔ میٹنگ میں نوجوانوں کے اندر تعلیمی واصلاحی بیداری پیدا کرنا اور دینی مکاتب کے قیام،اصلاح معاشرہ، مساجد و مدارس کے نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ لیا گیا کہ نئی نسل میں دینی بیداری لانے کے لئے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے۔
اس موقع پر مولانا سید محمد سعد خانجہانپوری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ نوجوانوں میں دینی بیداری لانا وقت کی اہم ضرورت ہے کیو ںکہ آج ہماری نوجوان نسل نشے کرنے، جوا سٹہ کھیلنے اور دنیاوی خرافات میں مبتلا ہے اور اپنی زندگی کو برباد کر رہا ہے، نہ انہیں اپنی صحت کا خیال ہے اور نہ ہی اپنی تعلیم و تربیت پر توجہ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ہمیں چھوٹے چھوٹے پروگرام کرکے انہیں اصلاح معاشرہ کے بارے میں سمجھانا ہوگا اور بتانا ہوگا کہ اسلام میں برائیوں سے منع کیا گیا ہے ۔
مفتی عبدالقادر قاسمی و مفتی نجیب ندوی نے کہاکہ مدارس اسلامیہ کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کے اسکول و کالج قائم کرنے چاہیے اس لئے کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی بہت ضروری ہے جس کے بغیر دنیا میں کوئی چارہ نہیں ہے۔ مولانا نسیم و مفتی عثمان نے کہا کہ اصلاح معاشرہ وقت کی اہم ضرورت ہے، آج مسلمان خرافات میں مبتلا ہے ،ہم شادی بیاہ میں فضول خرچی کرتے ہیں اور خرچ کی وجہ سے ہم مقروض ہو جاتے ہیں ۔ ہم سب کو مل کر شادی کو سہل اور آسان بنانا ہوگا ورنہ نتائج منفی برآمد ہوں ہیں ۔مولانا خالد و مولانا جاوید اور قاری عبدالرحمن نے جمعیۃ علمائ ہند کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علمائ ہند نے اس ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور جمعیۃ علمائ ہمیشہ مظلوموں،بے قصوروں اور متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور انکی امداد کرتی ہے۔ اس موقع پر مولانا محمد سعد، مولانا خالد، حافظ مبین ،قاری عبدالرحمن، قاری عالمگیر ،قاری شعیب عالم،مفتی مجیب،مفتی عبدالقادر، مولانا جاوید،مولاناصداقت، عبدالناصر صدیقی،مولانا نسیم،مولانا ساجد ،قاری معین الدین،فوجی نور حسن،مولانا صداقت،مولانا سیف الرحمن وغیرہ موجود رہے ۔ پروگرام کی صدارت مولانا سید محمد سعد خانجہانپوری صدر جمعیۃ علمائ تحصیل کھتولی نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی عبدالقادر قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علمائ تحصیل کھتولی نے انجام دیئے

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close