اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سینئر صحافی اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اشونی کمار چوپڑا کا انتقال

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ اور مشہور ہندی اخبار پنجاب کیسری کے ڈائریکٹر اور ایڈیٹر اشونی کمار چوپڑا کا طویل علالت کے بعد آج یہاں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہو گیا۔

وہ 63 برس کے تھے۔ وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے۔ کینسر کی بیماری میں مبتلا اشونی کمار کو 6 جنوری کو میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کے پسماندگان میں بیوی اور تین بیٹے ہیں۔ مسٹر چوپڑا 2014 سے 2019 تک ہریانہ کے کرنال پارلیمانی حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ رہے تھے۔ گزشتہ سال عام انتخابات میں مسٹر چوپڑا نے صحت ٹھیک نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کی پیدائش 11 جون 1956 کو جالندھر میں ہوئی تھی۔

پی ایم مودی سمیت کئی لیڈروں نے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘سابق رکن پارلیمنٹ اشونی کمار چوپڑا کے انتقال سے مجھےکافی دکھ پہنچا ہے۔ وہ ایک بے خوف صحافی تھے جو بڑی بیباکی سے مختلف مسائل پر قومی اور معاشرے کے مفاد میں اپنی بات رکھتے تھے۔ ان کے تعاون کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ‘

وہیں کانگریس کے کئی لیڈروں نے بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے، پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ’’مسٹر چوپڑا نے ایک سماجی کارکن اور ایڈیٹر کے طور پر اہم کردار ادا کیا۔ وہ رکن پارلیمنٹ کے طور پر بھی یاد کئے جائیں گے۔ ان کی دوستی سیاسی دائروں سے بالا تھی اور مختلف مسائل پر ان کے نقطہ نظر واضح تھا اور وہ مخالفت سے گھبراتے نہیں تھے۔ میں ان کے خاندان کے تئیں اپنی دلی تعزیت ظاہر کرتی ہوں‘‘۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close