آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

سینئر بش کی آخری رسومات، کئی اہم شخصیتوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا

امریکہ کے سابق صدر جارج ہبرٹ بش کی بدھ کو آخری رسومات ادا کی گئیں جہاں عالمی لیڈروں اور اہم شخصیتوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

واشنگٹن ڈی سی کے مرکزی گرجا ’نیشنل کیتھڈرل‘ میں ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں سابق امریکی صدر کو آخری وداعی دی گئی۔ امریکہ کے سبھی باحیات صدور نے سابق صدر کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ سابق صدر کو ٹیکساس میں واقع ان کی گھر کے نزدیک ان کی اہلیہ باربرا بش کی قبر کے قریب ہی دفنایا جائے گا۔ جارج ڈبلیو بش سال 93۔1989 تک امریکہ کے 41ویں صدر تھے۔ جمعہ کو 94 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ ان کے بیٹے اور امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش (بش جونیر) نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ وہ ایک مثالی شخصیت اور سب سے اچھے والد تھے۔‘

مسٹر بش نے کہا کہ ان کے والد نے انہیں سکھایا کہ عوام کی خدمت کرنا سب سے بہترین اور ضروری کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’انہوں نے اس بات کو قبول کیا کہ ناکامیاں زندگی کا حصہ ہے لیکن ہمیں سکھایا گیا کہ کبھی بھی ناکامیوں پر ٹھہرو مت۔ انہوں نے ہمیں سکھایا کہ ناکامیوں کو کیسے اپنی طاقت بنایاجاسکتا ہے۔‘‘

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close