بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

سیمانچل ایکسپریس حادثہ: پی ایم مودی اور راہل گاندھی کا اظہار تعزیت

وزیراعظم نریندر مودي نے بہار میں سیمانچل ایکسپریس ٹرین حادثہ میں لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا’’سیمانچل ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے لوگوں کی موت سے غمزدہ ہوں۔ مرنے والوں کے لواحقین سے میری تعزیت۔ زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہوں۔ ریلوے، نیشنل ڈیزاسٹر ریڈ ریسل فورس اور مقامی انتظامیہ ہر ممکن مدد مہیا کرا رہا ہے‘‘۔

وہیں کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے تمام مقامی کارکنوں سے متاثرہ خاندانوں کو ہرممکن مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر گاندھی نے اتوار کو فیس بک پر لکھا ’’میں بہار میں ٹرین حادثہ سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ میں متاثرہ خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میں مقامی کانگریس کارکنان سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ضروری مدد دینے کی اپیل کرتا ہوں‘‘

قابل غور ہے کہ بہار کے جوگبني سے نئی دہلی کے آنند وہار ٹرمینل آرہی سیمانچل ایکسپریس کے 11 ڈبے سونپور ڈویژن کے سهديو بزرگ اسٹیشن کے قریب آج صبح پٹری سے اتر گئے جس سے سات افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہو گئے. زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close