اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سید اشہد علی پُرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

گیا، (پی این این)
آج بعد نماز ظہر بہار کی معروف سماجی شخصیت خانوادہ مولانا ریاست علی ندوی کے چشم وچراغ اور روزنامہ راشٹریہ سہارا کے سابق گروپ ایڈیٹر و روزنامہ سچ کی آواز کے گروپ ایڈیٹر اور سی ای او سید فیصل علی کے والد محترم سید اشہد علی ایڈووکیٹ ہزاروں سوگواروں کے درمیان پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کئے گئے۔

ان کی نماز جنازہ بڑی مسجد آبگلہ میں ادا کی گئی، جس کی امامت خانقاہ منعمیہ رام ساگر گیا کے سجادہ نشین شاہ صباح الدین نے فرمائی، جس میں عمائدین شہر کے علاوہ بڑی تعداد میں بہار کی سماجی و سیاسی و مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ یہ مرحوم کی ہر دلعزیز شخصیت کا ہی اثر تھا کہ اس موقع پر غیر مسلم حضرات کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

گیا شہر سے تین کلومیٹر دور آبگلہ میں سید اشہد علی کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لئے آنے والوں کا سلسلہ دیر رات تک جاری رہا۔ تعزیتی پیغامات دینے والوں میں منی پور کی گورنر نجمہ ہپت اللہ، بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرشاد،، سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل، ڈپٹی وزیر اعلی تیجسوی یادو۔اودھیش سنگھ، منا شاہی، ریرا کے چیئر مین افضل امان اللہ، مولانا آزاد میڈیکل یونیورسٹی، جودھپورکے وائس چانسلر پروفیسر اخترالواسع وغیرہ شامل ہیں۔
مرحوم کا سوئم مورخہ 28 مارچ بروز جمعرات ان کی رہائش گاہ پر آبگلہ میں ہوگا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close