Khabar Mantra
اترپردیشتازہ ترین خبریں

سیتاپور میں زہریلی گیس کا رساؤ، 7 افراد کی موت

اترپردیش میں ضلع سیتاپور کے بیسواں کوتوالی علاقے میں جمعرات کے روز ایک فیکٹری میں زہریلی گیس کے رساؤ سے کم از کم سات افراد کی موت ہو گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جلال پور گاؤں کے پاس واقع ایک دری بنانے والی فیکٹری میں گیس رساؤ سے بے ہوش ہوئے لوگوں کو اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں تین مرد، ایک خاتون اور دو بچوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ بعد میں ایک اور بچے کی موت کی اطلاع موصول ہوئی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) ایل آر کمارکے مطابق مرنے والے ایک ہی خاندان کے لوگ ہیں جن میں تین بچے، ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں۔ خبروں کے مطابق فیکٹری سے تیزاب کا رواؤ ہوا تھا جس کی وجہ سے گیس پھیل گئی اور حادثہ پیش آیا۔ ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچ رہی ہے۔ فیکٹری سے ابہت زیاد زیادہ بدبو اور گیس کے اخراج کی وجہ سے جانچ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی دوران لکھنؤ سے بھی ماہرین کی ایک ٹیم سیتا پور کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دری بنانے والی فیکٹری کے نزدیک ہی تیزاب کی بھی فیکٹری ہے۔ مرنے والوں کے نام ابھی پتہ نہیں چل پائے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ اکھلیش تیواری بھی موقع پر موجود ہیں اور راحت و بچاؤ کے کاموں میں محکمہ صحت کی ٹیم مصروف ہے۔ اس واقعہ کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close