اترپردیش

سیاسی تیروں سے بھرے ترکش کے ساتھ کل نوگاواں پہنچیں گے ایس پی امیدوار مولانا جاوید عابدی

درگاہ شاہ ولایت پر حاضری و چادر پوشی سے کریں گے انتخابی مہم کا آغاز.........محبوب علی و کمال اکٹر کی نگرانی میں تیار ہوگی مضبوط حکمت عملی

امروہہ، (سالار غازی) 
اتر پردیش میں سات اسمبلی نشستوں کے لئے ہونے جا رہی ضمنی انتخابات کے تحت ضلع امروہہ کی نوگاواں اسمبلی نشست کے لئے ہونے والے انتخاب میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار قدآور لیڈر مولانا جاوید عابدی امیدواری کے اعلان کے بعد کل جمعہ کو پہلی مرتبہ امروہہ ضلع کی نوگاواں اسمبلی نشست پہنچیں گے.

موصول پروگرام کے مطابق سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر عالمی شہرت یافتہ درگاہ حضرت شاہ ولایت پر چادر پوشی کے بعد اپنی انتخابی مہیم کا آغاز کرتے ہوئے امروہہ ضلع کے سماج وادی قدآور لیڈران اور سابق کابینہ وزرا محبوب علی و کمال اختر اور پارٹی کے نوجوان لیڈر ایم ایل سی پرویز علی کے ہمراہ پریس کانفرینس کریں گے. قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش حکومت میں کابینہ وزیر چیتن چوہان کی وفات سے خالی ہوئی نوگاواں اسمبلی نشست پر مولانا جاوید عابدی 2017 میں بھی انتخاب لڑ چکے ہیں تب ان کو تقریبا 77 ہزار ووٹ حاصل ہوئے تھے.

اب ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے اکھلیش یادو نے ایک مرتبہ پھر مولانا عابدی پر ہی اعتماد ظاہر کیا ہے بتاتے چلیں کہ نوگاواں سے بی ایس پی نے پہلے سے ہی مسلم امیدوار میدان میں اتار رکھا ہے ایسے میں مولانا جاوید عابدی و سماج وادی لیڈران کی سیاسی حکمت عملی دیکھنا دلچسپ ہوگا حالنکہ سماج وادی پارٹی کا حلقہ میں مضبوط اثر رکھنے والی جماعت راشٹریہ لوک دل کے ساتھ سیاسی تال میل ہے اور مولانا جاوید عابدی امروہہ آنے سے قبل آر ایل ڈی نائب صدر جینت چودھری سے دہلی میں پہلے ہی ملاقات کر چکے ہیں.

اس کے علاوہ جینت چودھری پر ھاتھرد دورا کے دوران ہویے لاٹھی چارج کا اثر کسانوں اور جاٹوں پر دکھائی دے رہا ہے اور وہ جینت چودھری کی حمایت میں متحد دکھائی دے رہے ہیں، جسکا فائدہ سماجوادی امیدوار کو حاصل ہو سکتا ہے مولانا جاوید عابدی ضمنی انتخابات میں فتح کے لئے کتنے اثر دار تیر اپنے ترکش میں لیکر آرہے ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی طے کریگا، لیکن اتنا طے ہیں کہ مولانا جاوید عابدی کی آمد کے ساتھ ہی نوگاوان اسمبلی نشست پر سیاسی سرگرمیاں یکا یک تیز ہونے والی ہیں.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close