اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سکیورٹی میں خامی کا نتیجہ ہے پلوامہ کا واقعہ: ابھیشیک منو سنگھوی

کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اور سینئر ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے جموں کشمیر کے پلوامہ میں پچھلے ہفتہ ہوئے دہشت گردانہ حملے کے تعلق سے وزیراعظم نریندرمودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ سکیورٹی میں خامی کا نتیجہ ہے ۔

مسٹر سنگھوی نے کانگریس پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں پنجاب حکومت کے وزیرنوجوت سنگھ سدھو کو عوامی سطح پر ملک کے جذبات کے مطابق بیان دینے کی صلاح دینے کے ایک دن بعد ٹوئیٹ کرکے کہا کہ سکیورٹی پر توجہ دی جاتی تو اس واقعہ کو روکا جاسکتا تھا۔

انھوں نے کہا، ’’پلوامہ حملہ کے بعد کانگریس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور انتہائی صبر وتحمل سے کام لیا ہے ۔مسٹر مودی نے 2014میں ایک چھوٹے سے واقعہ کے لیے اس وقت کے وزیراعظم منموہن سنگھ کا استعفی مانگا تھا اور انتہائی اشتعال انگیز بیان دیے تھے۔‘‘ پلوامہ حملہ کو انھوں نے سکیورٹی کی بڑی خامی بتایا اور کہا کہ،’’ اس میں سکیورٹی کی بڑی غلطی ہوئی ہے۔ ایک ساتھ 2500 جوانوں کو 78گاڑیوں سے بھیجنے اور اسی راستہ پر عام شہریوں کی گاڑیوں کے آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔‘‘

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close