تازہ ترین خبریںدلی نامہ

سکھ مخالف فسادات کےمعاملے میں سجن کمار عدالت میں کریں گے خودسپردگی

سابق وزیراعظم اندراگاندھی کے قتل کے بعد بھڑکے سکھ مخالف فسادات کے ایک معاملہ میں عمر قید کی سزا پانے والے سابق رکن پارلیمان سجن کمار پیر کے روز کڑکڑ ڈوما عدالت میں خودسپردگی کریں گے۔

دہلی ہائی کورٹ نے 17دسمبرکو سکھ مخالف فسادات میں پانچ لوگوں کے قتل کے معاملے میں 73سالہ سجن کمار سمیت دیگر لوگوں کوسزا سنائی تھی۔ سجن کمار نے خاندانی ذمہ داری پوری کرنے کےلیے دہلی ہائی کورٹ سے خودسپردگی کی تاریخ میں توسیع کرنے کے لیے عرضی دی تھی جسے عدالت نے خارج کردیا۔ سزا کے خلاف سابق رکن پارلیمان نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے۔

عدالت میں یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیل ہے۔ اس لیے انکی عرضی پر سماعت نہیں ہوسکے گی اور انھیں عدالت میں خودسپردگی کرنی ہوگی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close