اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سکھ فار جسٹس پر پابندی عائد کرے پاکستان: ہندوستان

ہندوستان نے پاکستان سے اس کے یہاں سرگرم خالصتان حامی دہشت گرد تنظیم‘سکھ فار جسٹس’پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیرون ممالک سے ہندوستان مخالف سرگرمی چلارہے اس تنظیم پر ہندوستان نے گزشتہ 10 جون کو پابندی عائد کی تھی۔

کرتارپور گلیارے کے بارے میں پاکستان کے ساتھ آج واگہہ میں ہوئی دوسرے مرحلے کی بات چیت کے دوران ہندوستان نے یہ مطالبہ کیا۔ بات چیت میں ہندوستانی وفد کی قیادت کرنے والے وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری ایس سی ایل داس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہندوستان اس مطالبہ کو مضبوطی کے ساتھ رکھا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ‘وہ پاکستان) اس پر کارروائی کرے۔’

اس سے پہلے وزارت خارجہ نے بات چیت کے بارے میں کہا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی زمین سے ہندوستان مخالف سرگرمیاں نہیں ہونے دے گا۔ وہ نیویارک میں واقع اور پاکستان میں بھی سرگرم تنظیم‘سکھ فار جسٹس’پر پابندی عائد کرنے کے ہندوستان کے مطالبہ پر نوٹس لے گا۔مسٹر داس نے کہا کہ“ہم چیزوں پر یقینی طور سے سخت نظر رکھیں گے اور آج ہوئی بات چیت کے مطابق اقدام کریں گے۔ اس میں سست روی کا رویہ اختیار نہیں کیا جائے گا۔ ہم صورت حال پر قریبی نظر رکھیں گے۔”

بات چیت کے ایک دن پہلے پاکستان نے خالصتان حامی گوپال سنگھ چاؤلا کو کرتار گلیارے سے متعلق سرکاری پینل سے ہٹادیا لیکن چاؤلا کی جگہ ایک نئے رکن امیر سنگھ کو پینل میں جگہ دی ہے۔ ہندوستان نے چاؤلا کو پینل میں رکھنے کی مخالفت کی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close