اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سکم: پی ایس گولے نے وزیراعلی کے عہدے کا لیا حلف

سکم کرانتی کاری مورچہ (ایک کے ایم) پارٹی کے لیڈر پریم سنگھ تمانگ عرف گولے نے پیر کو سکم کے نئے وزیر اعلی کے طورپر حلف لیا۔ گورنر گنگا پرساد نے مسٹر گولے کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔اس کے بعد ان کی کابینہ کے اراکین کوبھی حلف دلایا گیا۔

عام طور پر حلف لینے کی تقریب راج بھون میں منعقد ہوتی ہے لیکن مسٹر گولے نے کھلے میدان میں حلف لینے کی خواہش ظاہر کی تاکہ عوام بھی اس تقریب کو دیکھ سکیں۔ اس موقع پر موجود معزز شخصیات میں بی بی گورنگ(92)،اس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی )کے ریاستی صدر ڈی بی چوہان،ہمرو سکم کے صدر بائی چنگ بھوٹیا،سکم نیشنل پیپلس پارٹی کے صدر ڈی نمگیال کاجی موجود رہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close