تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

سپنا چودھری بی جے پی میں شامل

ہریانہ کی مشہور رقاصہ اور گلوکارہ سپناچودھری اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں باضابطہ طور پر شامل ہو گئیں ہیں۔ بی جے پی کی ملک بھر میں چلائی جا رہی رکنیت مہم کے تحت یہاں منعقد ایک تقریب میں سپنا چودھری پارٹی کے سینئر لیڈروں کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئیں۔

اس موقع پر بی جے پی نائب صدر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، تنظیم کے جنرل سیکریٹری رام لال، بی جے پی کے دہلی انچارج شیام جاجو، مرکزی وزیر ہرش وردھن اور دہلی بی جے پی صدر سمیت دیگر سینئر لیڈر اور بڑی تعداد میں کارکن موجود تھے۔ سپنا چودھری نے اس بار کے عام انتخابات میں دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری کے حق میں انتخابی تشہر بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے وقت سپنا چودھری کی کچھ تصویریں پرینکا گاندھی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ جس کے بعد کانگریس پارٹی نے سپنا چودھری کے پارٹی میں شامل ہونے کی تصدیق بھی کردی تھی۔ حالانکہ سپنا نے اس سے انکار کر دیا تھا۔ اس وقت سپنا نے کہا تھا کہ وہ فنکارہ ہیں، اس لئے الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ پرینکا گاندھی کے ساتھ تصویر پر سپنا نے کہا تھا کہ میں پرینکا گاندھی سے ملی تھی، لیکن وہ تصویر پرانی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close