تازہ ترین خبریںدلی نامہ

سپریم کورٹ کے حکم کی اڑیں دھجیاں، 223 جگہ لگی آگ

سپریم کورٹ کے حکم کی قومی دارالحکومت کے لوگوں نے جم کر دھجیاں اڑائیں۔ کورٹ نے بھلے ہی آتش بازی کے لئے وقت اور گرین پٹاخے طے کئے تھے لیکن دہلی نے اس کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ دہلی میں لوگوں نے جم کر آتشبازی کی لیکن اس بار آگ زنی کے واقعات گزشتہ تین سالوں کے مقابلے کم رہے۔

اتوار کو دیوالی کے موقع پر کل 245 کال فائر بریگیڈ کو ملی، جس سے تقریباً 223 جگہ آگ لگی۔ ان سبھی کالز پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر وقت رہتے آگ پر قابو پایا۔ دیوالی کی رات 12 بجے تک 245 آگ کی کال میں دو فائر اہلکار زخمی ہوئے۔ دیوالی کے دن آتش بازی کے دوران آگ لگنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ چھوٹی آگ بھی تھوڑے وقت میں بھیانک شکل اختیار کر لیتی ہے۔ اس کا دھیان رکھتے ہوئے فائر بریگیڈ نے کمر کس لی تھی اور تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close