اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ نے کی ناگیشور راؤ کی تقرری کو چیلنج دینے والی عرضی خارج

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے عبوری ڈائرکٹر کے عہدے پر ایم ناگیشور راؤ کی تقرری کو چیلنج دینے والی پٹیشن کومنگل کو مسترد کر دی۔

جسٹس ارون کمار مشرا اور جسٹس نوین سنہا کی بنچ نے غیر سرکاری تنظیم کامن کاؤوز اور آر ٹی آئی کارکن انجلی بھاردواج کی درخواستوں پر مداخلت کرنےسے انکار کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ چونکہ سی بی آئی کے کل وقتی ڈائرکٹر کی تقرری ہو چکی ہے، اس لئے اب اس معاملہ میں مداخلت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

درخواست گزاروں نے مسٹر راؤ کی سی بی آئی کے عبوری ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کے قانونی جواز کو چیلنج کیا تھا۔ کامن كاؤوز کی جانب سے پرشانت بھوشن نے جرح کی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close