اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کے باہر وکلاء کا مظاہرہ

دہلی میں وکیلوں کی طرف سے عدالت کا ایک دن کے لئے بائیکاٹ کئے جانے کے دوران آج الگ الگ عدالتوں کے باہر اکا دکا واقعات ہوتے رہے اور کچھ پولیس اہلکاروں کے ساتھ مار پیٹ اوردھکا مکی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔

سپریم کورٹ کے وکیلوں نے بھی تیس ہزاری کورٹ میں ہوئی پرتشدد جھڑپ کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر مظاہرہ کیا اور وکیلوں کے ساتھ اتحاد کا ثبوت دیا۔ سپریم کورٹ کے وکیلوں نے سنیجر کے روز کے واقعہ میں زخمی وکیلوں کو دس دس لاکھ روپے دینے اور پولیس والوں کے خلاف فوراً کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساکیت عدالت اور کڑکڑ ڈوما کورٹ کے باہر وکیلوں نے کچھ پولیس والوں کے ساتھ دھکا مکی کی۔اس کے ساتھ ہی کچھ مقامات پر وکیلوں نے پولیس کے سائن بورڈ کو بھی نقصان پہنچایا۔

خیال رہے کہ پارکنگ کے معمولی تنازعہ کے بعد سنیچر کی دوپہر کو تیس ہزار ی کورٹ کے احاطے میں وکیلوں اور پولیس کے درمیان جھڑ پ میں 21پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جب کہ 17گاڑیوں کو توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ حالانکہ وکیلوں نے دعوی کیا تھا کہ پولیس نے جو تعداد بتائی ہے اس سے کہیں زیادہ تعداد میں ان کے ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close