اپنا دیش

سي اےاے کے خلاف نئی عرضیوں پر مرکز سے جواب طلب

سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کی آئینی جوازیت کو چیلنج کرنے والی 14 نئی عرضیوں پر مرکزی حکومت کو جمعرات کے روز نوٹس جاری کیا۔

عدالت عظمی نے انجمن ٹرسٹ اور جنوبی کیرالہ جمعیت العلماء سمیت 14عرضیوں کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے ان عرضیوں کو اسی معاملے سے متعلق پہلے سے دائر دیگر عرضیوں کے ساتھ منسلک کر دیا۔ معاملات کی سماعت اگلے ماہ کے اوائل میں ہوگی۔ واضح ر ہے کہ اس معاملے کے تعلق سے سپریم کورٹ میں تقریبا 160 سے زائد عرضیاں دائر کی جا چکی ہیں جن پر مرکز کو نوٹس جاری ہوا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close