اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سوپور میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم

جموں کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے سوپور میں منگل کے روز محاصرہ اور تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسیز اور جنگجووں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی ۔

سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ جنگجووں کی موجودگی کے بارے میں ملی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر علی الصبح قومی رائفل (آرآر)، جموں کشمیر پولیس کے خصوصی مہم دستہ (ایس او جی) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں نے سوپور کے تجرشریف میں محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے جوان جب جنگجووں کے ٹھکانے کی جانب بڑھ رہے تھے تبھی انہوں نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی جس کا جوانوں نے معقول جواب دیا۔

اس دوران افسران نے احتیاطاً سبھی سیلولر کمپنیوں کی موبائل انٹرنیٹ سروس ملتوی کر دی ہے اور سوپور میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی مہم جاری رکھنے کے لئے ایڈیشنل سیکورٹی فورسز کے جوان موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ حتمی رپورٹ ملنے تک مہم جاری تھی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close