اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سونیا-راہل پر مودی کا طنز-‘جو ماں-بیٹے روپیہ ہیراپھیری معاملے میں ضمانت پرہیں وہ مجھ سےنوٹ بندی کے فائدے پوچھ رہے ہیں’

وزیراعظم نریندرمودی نے نوٹوں کی منسوخی کا پہلی بار دفاع کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد آئے پیسے ترقیاتی کاموں میں خرچ ہورہے ہیں۔

مسٹر مودی چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے ترقی پسند اتحاد کی صدر سونیا گاندھی اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا،’’روپیوں کی ہیراپھیری کے معاملے میں ضمانت پر باہر گھوم رہے ماں بیٹا نوٹوں کی منسوخی کے معاملے میں مودی سے مانگ رہے ہیں۔‘‘انہوں نے زور دے کر کہا کہ نوٹوں کی منسوخی سے متعدد فرضی کمپنیوں کا انکشاف ہوا اور ان کا کاروبار بند ہوا۔

انہوں نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پارٹی کنبہ پروری پر ٹکی ہوئی ہے اور ایک خاندان کا ہی وزیراعظم ہونا اس پارٹی کی ترجیح ہے۔انہوں نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک سابق کانگریسی وزیراعظم کہا کرتے تھے کہ دہلی سے عوام کےلئے نکلا ایک روپیہ ان تک پہنچتے پہنچتے 15پیسہ رہ جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایسا کون سا پنجہ ہے جو 85پیسہ ہڑپ لیتا تھا۔‘‘

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close