اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سونیاگاندھی کی قیادت میں شیخ حسینہ سے ملا کانگریس کا وفد

کانگریس صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ایک وفد نے اتوار کو یہاں بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی اور دوطرفہ رشتوں کو مضبوط بنانے کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ اس وفد میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے علاوہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور سابق مرکزی وزیر آنند شرما شامل تھے۔

اس دوران دونوں ملکوں کے مابین رشتوں کو اور مضبوط بنانے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ ہندوستان کے چار روزہ دورے پر جمعرات کو یہاں پہنچیں محترمہ حسینہ نے اس دوران صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندرمودی، وزیرخارجہ ایس جے شنکر سمیت کی اہم رہنماؤں سے ملاقات کی۔ مسٹرمودی اور محترمہ حسینہ نے اس دوران دونوں ملکوں کے مابین کئی اہم معاہدوں پر دسخط کیے اور ایک درجن سے زیادہ مشترکہ پروجکٹوں کا افتتاح کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے دونوں ملکوں کے مابین رشتوں کو اور مضبوط کرنے پر زور دیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close