اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سونا 600روپے اور چاندی 48روپے سستی

عالمی سطح پر قیمتی دھات کی قیمتوں میں آرہی کمی کی وجہ سے دہلی صرافہ بازار میں سونا 600روپے سستا ہوکر 34870روپے فی دس گرام پر آگیا اور چاندی 48روپے گرکر 38900روپے فی کلوگرام پر رہی۔

حکومت نے بجٹ میں سونے اور بیش قیمتی دھات پر ایکسائز ڈیوٹی 10فیصد سے بڑھاکر 12.5فیصد کردی ہے۔اس سے ہفتے کو سونے میں 1300روپے کی زبردست تیزی آئی تھی۔چاندی میں بھی اضافہ درج کیاگیاتھا۔

غیر ملکوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی۔ لندن اور نیویارک سے موصول اطلاع کے مطابق،آج سونا حاضر0.51فیصد گرکر 1،388.60ڈالرفی اونس پررہا۔اگست کا امریکی سونا وعدہ0.78فیصد گرکر1386.20ڈالر فی اونس پر رہا۔
بین الاقوامی بازار میں چاندی حاضر0.26فیصد گرکر 14.99ڈالر فی اونس بولی گئی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close