اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سورن بھون کے بانی راج گوپال کی عمر قید کی سزا برقرار، شادی کے چکر میں کیا تھا قتل

سپریم کورٹ نے جنوبی ہند کے کھانوں کے لئے مشہور ریسٹورینٹ چین سورن بھون کے بانی پی راج گوپال کو عمر قید کی سزا آج برقرار رکھی ہے اور جسٹس این وی رمن کی صدارت والی بنچ نے راج گوپال کو سات جولائی تک خودسپردگی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ جو کہ ابھی ضمانت پر ہیں

بتا دیں کہ یہ معاملہ 2001 کا ہے۔ نجومی کے مشورے پر راج گوپال اپنے ملازم کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ایسا نہیں ہوپانے پر لڑکی کے شوہر پرنس شانتا کمار کا راج گوپال کے لوگوں نے اغوا کر لیا اور اس کے بعد اسکا قتل کردیا. جس کی لاش اسی سال کوڈائی پہاڑی کے جنگل میں ملی تھی. اسی جرم میں راج گوپال کے علاوہآٹھ اور لوگوں کو اس قتل کی سپاری دینے کا قصوروار مانا گیا تھا۔

اس معاملے میں راج گوپال کو سیشن کورٹ نے مجرم بناتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی، جبکہ مدراس ہائی کورٹ نے 2009میں راج گوپال کی 10 سال کی سزا کو بڑھا کر عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ اسی معاملے کو لیکر راج گوپال نے عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ لیکن یہاں بھی کورٹ نے پی راج گوپال کی عمر قید کی سزا آج برقرار رکھی ہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close