اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سوامی رام دیو کو سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ نے مبینہ طورپر یوگ گرو سوامی رام دیو کی زندگی پر مبنی کتاب کی اشاعت اور فروخت پر پابندی کے فیصلے کے خلاف اشاعت کی اپیل پر جمعہ کو یوگ گرو کو نوٹس جاری کیا۔

دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ 29ستمبر کو کتاب کی اشاعت اور فروخت پر پابندی لگادی تھی،جس کے خلاف پبلیشر نے سپریم کورٹ کا رخ کیاتھا۔ پبلیشر جگرناٹ بکس پرائیویٹ لیمیٹیڈ کی عرضی پر جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا کی بینچ نے عرضی گزار نمبر ایک (سوامی رام دیو)کو نوٹس جاری کیا۔

سوامی رام دیو نے ہائی کورٹ میں دعوی کیا تھا کہ ’گوڈ مین ٹو ٹائیکون:دی انٹولڈ اسٹوری آف بابا رام دیو‘نامی کتاب میں قابل اعتراض باتیں لکھی گئی ہیں اور اس کی اشاعت اور فروخت سے ان کے اقتصادی حقوق اور معیار متاثر ہوسکتے ہیں۔

ہائی کورٹ نے 29ستمبر کو کتاب کی اشاعت اور فروخت پر پابندی کا حکم دیاتھا۔بینچ نے معاملے کی سماعت کےلئے فروری،2019 کے پہلے ہفتے کی تاریخ طے کی ہے۔پبلیشر کی جانب سے سینئر وکیل کپِل سبل نے جرح کی ۔ اس کتاب کا اجرا گزشتہ برس 29جولائی کو ہوا تھا اور اس کے بعد ہی سوامی رام دیو نے عدالت کا رخ کیا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close