اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سنی دیول بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل، گروداس پور سے لڑ سکتے ہیں الیکشن

ہندی فلموں کے اداکار سنی دیول منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ سنی دیول نے یہاں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کی کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔

سنی دیول کے پنجاب کے ضلع گروداس پور سیٹ سے الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ ضلع گروداس پور سے ماضی میں فلم اداکار ونود کھنہ بھی بی جے پی سے ممبر پارلیمنٹ رہے ہیں۔ سنی دیول ’ہی مین‘ کے نام سے مشہور اور اپنے زمانے کے معروف اداکار دھرمیندر کے بڑے بیٹے ہیں.

بتا دیں کہ مسٹر دھرمیندر 2004 میں راجستھان کے بیکانیر سیٹ سے بی جے پی ایم پی منتخب ہوئے تھے اور ان کی اہلیہ ہیما مالنی اترپردیش کی متھرا سیٹ سے بی جے پی سے موجودہ ایم پی ہیں اور وہاں سے الیکشن لڑ رہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close