اترپردیشتازہ ترین خبریں

سنت کے راج میں سنت ہی محفوظ نہیں: مایاوتی

لکھنؤ، (یو این آئی)
بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے گونڈہ میں ایک مندر کے پجاری پر جان لیوا حملے کی آج سخت مذمت کی اور اترپردیش کی یوگی حکومت پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے پجاری پر ہوئے حملے کے سلسلے میں ریاست کے نظم ونسق پر سوال اٹھائے اور کہا کہ سنت کے راج میں اب سنت بھی محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی یوگی آدتیہ سے سادھو سنتوں کی سیکورٹی چست و درست کرنے کا مطالبہ کیا۔

بی ایس پی سپریمو نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’راجستھان کی طرح یوپی کے گونڈہ میں مندر کے پجاری پر زمین مافیاوں کے ذریعہ زمین پر قبضہ کرنے کے ارادے سے کیا گیا جان لیوا حملہ کافی شرمنا ک ہےاس سے صاف ہے کہ سنت کی سرکاری میں اب سنت ہی محفوظ نہیں ہیں۔ اس سے خراب نظم ونسق کی حالت اور کیا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس معاملے میں سبھی پہلوؤں پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے اور اس واقعہ سے وابستہ سبھی زمین مافیاں کی زمین ضبط کرلی جائے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close