اپنا دیشتازہ ترین خبریں

دہلی پہنچی ’سمجھوتہ ایکسپریس‘

بھارت اور پاکستان کے درمیان ہفتہ میں دو دن چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس جمعہ کی صبح قومی دار الحکومت دہلی پہنچ گئی۔

جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کی دفعہ 370 کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان نے جمعرات کو سمجھوتہ ایکسپریس کو روک دیا تھا۔ذرائع کے مطابق یہ ریل گاڑی رات آٹھ بجے اٹاری سے چلتی ہے اور صبح ساڑھے تین بجے دہلی پہنچتی ہے لیکن جمعہ کو یہ صبح آٹھ بجکر پانچ منٹ پر یہاں پہنچی۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ سمجھوتہ ایکسپریس اٹار ی سے ہی دیر سے چلی۔ پاکستان سے بھی یہ اٹاری تاخیر سے پہنچی تھی۔ سجھوتہ لنک ایکسپریس اٹاری سے کسٹم سے متعلق تمام خانہ پری مکمل ہونے کے بعد ہلی روانہ کی جاتی ہے۔

سمجھوتہ ایکسپریس کے چلنے کے سلسلے میں جمعرات کو گومگو کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی لیکن دہلی میں ریلوے کے ایک سینئر افسر نے واضح کیا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند نہیں ہوا ہے۔ یہ معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ پاکستان حکومت نے گاڑی کے ڈرائیور اور گارڈ کی سلامتی کے سلسلے میں کچھ تشویش کا اظہار کیا تھا لیکن ہم نے ان کو بتا دیا تھا کہ یہاں صورت حال بالکل معمول کے مطابق ہے۔ “

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close