اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سمجھوتہ ایکسپریس بلاسٹ معاملے میں فیصلہ ملتوی، 14 مارچ کو ہوگی اگلی سماعت

12 سال پہلے پانی پت کے پاس سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین میں ہوئے دھماکے کے معاملے میں فیصلہ ملتوی ہو گیا ہے. پنچکولہ اسپیشل این آئی اے عدالت اس معاملے پر اب 14 مارچ کو فیصلہ سنا سکتی ہے۔

بتا دیں کہ این آئی اے کے مطابق 18 فروری 2007 کو ہریانہ پانی پت کے پاس سمجھوتہ ایکسپریس میں ہوئے دھماکے میں 68 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ جس میں پاکستان کے لوگ بھی شامل تھے. اس کے علاوہ ٹرین کی دو بوگیوں میں دو سوٹ کیس بم بھی برآمد ہوئے تھے. اس معاملے میں این آئی اے عدالت نے آٹھ لوگوں کو ملزم ٹھہرایا ہے. جس میں سے صرف چار لوگ ملزم اسیمانند، کمل چوہان، لوکیش شرما اور راجندر چودھری عدالت پہنچے تھے۔ اس معاملے میں سوامی اسیمانند اہم ملزم ہیں. اس کے علاوہ سنیل جوشی کی 2007 میں موت ہو چکی ہے. اس کے علاوہ تین ملزم رام چندر، سندیپ ڈونگے اور امیت فرار ہیں.

این آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں جانکاری دی ہے کہ ملزموں کو مدھیہ پردیش کے دواس کے باغلی میں ٹرینگ دی گئی تھی. اس کے علاوہ ہریانہ کے فرید آباد میں ٹرینگ دی گئی تھی.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close