اترپردیشتازہ ترین خبریں

سماج وادی کارکنوں نے یوگی کو کالے جھنڈے دکھائے

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو پریاگ میں سماجوادی یواجن سبھا کے کارکنوں نے کالے جھنڈے دکھائے۔

وزیر اعلی نے اتوار کو یہاں چار روزہ کمبھ ابھشیک کے اختتامی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔ پروگرام کے اختتام کے بعد نکلے مسٹر یوگی کے قافلے میں گھس کر سوربھ یادو اور ابھیشک پانڈے نے میلہ افسر کے دفتر کے سامنے کالے جھنڈے دکھائے۔

دارہ گنج پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے کالے جھنڈے دکھانے والے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں سماجوادی یوجن سبھا کے کارکن ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دونوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close